ہم غزہ کےعوام کی حمایت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، یمن کے وزیردفاع

0 101

یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت سے نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی کوئی سودے بازی کریں گے۔

یمن کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل محمد عاطفی نے کہا کہ ہم کسی تشویش کے بغیر یمنیوں کی مخصوص شجاعت کے ساتھ صیہونیوں کے جنون کا مقابلہ کریں گے اور انہیں ویسا ہی محکم جواب ملے گا جس کا مزہ ہم انہیں سمندر میں چکھا چکے ہیں۔ یمن کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں اورتوانائیوں کو بڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا۔

بریگیڈیر جنرل محمد عاطفی نے کہا کہ امت اسلامیہ اور اس کی اقدار و مقدسات نیز اپنی سرزمین اور سلامتی کے دفاع کے حوالے سے، جہاد اور استقامت کے محاذ میں یمن کی پوزیشن بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک آزادی اور خودمختاری کی راہ میں آگے بڑھتا رہےگا اور کسی بھی بیرونی طاقت کی پیروی نہیں کرے گا۔

بریگیڈیر جنرل محمد عاطفی نے کہا کہ صنعا اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ ہمارے ملک کی سلامتی اور اس کے ثبات و استحکام کومتزلزل کیا جائے اور اس کو خطرے میں ڈالا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.