اردن سے مسلح حملہ آور کا مغربی کنارے میں داخل ہوکر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک

0 73

اردن کے ساتھ واقع فلسطینی مغربی کنارےکی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق ایک ٹرک سوار حملہ آور مغربی کنارے پر ملنے والی سرحد ایلنبی برج کراسنگ سے داخل ہوا اور فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی حکام نے بھی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب اردنی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کنگ حسین کراسنگ پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اردن سرحد پر قائم کنگ حسین پل بھی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.