انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان ، چین اور ایران کا مشترکہ اجلاس

تینوں ممالک نے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا

0 63

بیجنگ(شوریٰ نیوز) انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان ، چین اور ایران کا مشترکہ اجلاس، تینوں ممالک نے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تفصیلات کے مطابقچین، پاکستان اور ایران نے بیجنگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنا پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد کیا ہےچینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ میں تینوں ممالک نے علاقائی انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کو مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی جنوبی ایشیا میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر سید رسول موسوی، پاکستان کی وزارت خارجہ میں انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر عبدالحمید اور چین کی وزارت خارجہ کے امور میں سلامتی کے ڈائریکٹر بای تیان نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.