انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 18 پر آ گیا

0 103

کراچی(شوریٰ نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 18 پر آ گیا،امریکی ڈالر آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ ایک ساتھ اپنی قدر بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔ڈالر انٹر بینک میں 22 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 303 روپے کا ہوا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے بعد مہنگاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 18 پر آ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.