شام اور روس کی افواج نے 20 مسلح ملیشیا کو ہلاک کردیا
غیر قانونی اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا
دمشق(شوریٰ نیوز) شامی اور روس کی افواج نے 20 مسلح ملیشیا کو ہلاک کردیا، غیر قانونی اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق روس-شام مصالحتی مرکز کے نائب ایڈمرل اولیگ گورینوف نے کہا ہے کہ شامی فوجی دستوں نے روسی افواج کے تعاون سے ایک خصوصی آپریشن کے دوران، 20 مسلح ملیشیا کو ہلاک جبکہ غیر قانونی اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق، یہ آپریشن شامی فوجیوں نے ایک روسی گروپ کے تعاون سے شام کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں دہشت گرد گروہوں کے تعاقب میں کیا تھا۔شام کے صوبۂ حمص میں کی گئیں دہشت گردوں کے خلاف ان کارروائیوں کے دوران، کم از کم 20 دہشت گرد، 9 ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں اور غیر قانونی مسلح دہشت گرد گروہوں کے 30 ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے انہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل، شام کے وزیر دفاع "علی محمود عباس” نے اعلان کیا تھا کہ شام دوست ممالک کی حمایت سے دہشت گردوں کو پسپا کرنے اور شام کے استحکام کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔