حزب اللہ کی اسرائیل کی فوجی چھاؤنی المالکیہ پرزبردست گولہ باری

0 112

حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطین کی ثابت قدم قوم کی حمایت میں اسلامی استقامت کے مجاہدین نے پیر کی شام المالکیہ فوجی چھاؤنی میں صیہونی دشمن کے فوجیوں پر گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے پیر کو بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں دشمن صیہونی فوجیوں کے اڈوں کو گیارہ بار میزائلی حملے کا نشانہ بنایا تھا. غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان ، صیہونی فوجیوں کی بڑی تعداد شمالی مقبوضہ فلسطین میں الجھائے رکھنے اور غزہ میں اسلامی استقامت پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف کارروائياں انجام دے رہی ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.