فضل الرحمان سے عارف علوی کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترمیم اور سیاسی امور پر مشاورت

0 135

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق صدر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے ملاقات کی۔

یہ ملاقات اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مولانا فضل الرحمان مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز ہیں۔

ایک کے بعد ایک وفد ان سے ملاقات کیلئے آ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان سے ملاقات کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.