روس کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

0 100

روس کے نائب وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کے درمیان ہوں گے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.