وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےپشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں چیک پوسٹیں ختم کرکے جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے لہٰذا جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انھیں ختم کریں گے۔
عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے۔ حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی ترانے میں افغان قونصلر جنرل میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے۔