صیہونی دشمن کو غیرمتوقع جگہ سے جارحیت کا جواب ملے گا: حزب اللہ لبنان کا بیان

0 100

حزب اللہ لبنان نے پیجر دھماکوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو اس جارحیت کا غیرمتوقع جگہ سے جواب ملے گا۔

حزب اللہ لبنان نے پیجر دھماکوں کے بعد اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ تمام حقائق، اعداد و شمار اور دستیاب معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیل اس مجرمانہ حملے کا ذمہ دار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردی کا صیہونی حکومت کو ایسا جواب دیا جائےگا جو اس کے وہم و گمان بھی نہیں ہوگا۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم عوام سے بعض قوتوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں سے خبردار رہنے کی اپیل کرتے ہیں جو دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

اس بیان میں کہا کیا گیا کہ ہمارے شہداء اور زخمی آزادی قدس کے راستے میں دی جانے والی قربانیوں اور غزہ پٹی اور مغربی کنارے کی حمایت اور جد و جہد کی علامت ہیں۔ فلسطین کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت کا ہمارا موقف مستقل ہے اور دنیا اور آخرت میں ہمارے لیے باعث فخر رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.