وفاق سے خیبرپختونخوا حکومت کو فنڈز کی فراہمی شروع

0 104

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی مد میں وفاق سے اپنا حق تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دیا ہے اور 15 دن بعد فنڈز مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 76 سال کی تاریخ میں صوبے کے خزانے میں اتنے پیسے نہیں ہوں گے جتنے آج ہیں، ہمارا یہ مطلب نہیں کہ وفاق نے ہم پر خزانے کی بوری کے منہ کھول دیے ہیں، خزانے میں زیادہ پیسے ہماری اپنی توجہ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ بجلی کے خاص منافع کی مد میں فنڈز کی فراہمی اب بھی زیر التوا ہے، وفاق سے فنڈز سے متعلق دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے، جبکہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے ہم نے اپنے وسائل بھی کم کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.