صیہونی فوجیوں کی شیلنگ سےلبنانی مظاہرین کو منتشر کرنیکی کوشش

مظاہرین نے سرحد پر لگے کانٹے دار تاروں کی باڑ کو گرا دیا اور صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کیا

0 173

بیروت(شوریٰ نیوز) صیہونی فوجیوں کی شیلنگ سےلبنانی مظاہرین کو منتشر کرنیکی کوشش،مظاہرین نے سرحد پر لگے کانٹے دار تاروں کی باڑ کو گرا دیا اور صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کیا تفصیلات کے مطابقجنوبی لبنان کی سرحدی بستیوں کفرشوبا اور العرقوب کے باشندوں نے صیہونی حکومت کے مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں اپنی زرعی زمینوں کی تاراجی کے بعد سرحد پر مظاہرہ کیا۔آنادولو نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے شیلنگ کرکے لبنانی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے سرحد پر لگے کانٹے دار تاروں کی باڑ کو گرا دیا اور صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس واقعے کے بعد سرحد پر تعینات لبنانی فوجی بھی صیہونیوں کی ممکنہ حماقتوں کا جواب دینے کے لئے سرحدی لائن پر آگئے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی الحال سرحد پر حالات قابو میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.