عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملہ

0 120

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی علاقوں اور ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

چینل کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ کروز میزائل سے کیا گیا اور اس نے مقبوضہ علاقوں میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران صہیونی فوج نے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں پر متعدد فضائی حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے کہ جو عراق سے مقبوضہ سرزمین پر کئے گئے تھے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے انیس ستمبر کو بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک ڈرون سے مقبوضہ شہر حیفا میں ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمت نے گزشتہ اتوار کو بھی مقبوضہ فلسطین میں واقع "حیفا” شہر پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.