غزہ میں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے: ترک صدر

0 113

 

ترک صدر  رجب طیب  اردوان  نے  اسرائیلی  وزیراعظم نیتن یاہو کو  ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئےکہا ہےکہ  غزہ میں صرف بچے نہیں  اقوام متحدہ  اور  مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ عالمی امن دنیا کے 5 با اثر ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے، غزہ  جنگ  اقوام  متحدہ کے بنیادی  مشن کے لیے چیلنج ہے، اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔

 

ترک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کےممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں، ممالک فلسطینی ریاست  تسلیم کرکے تاریخ  کی درست سمت میں کھڑے ہوجائیں، اسرائیلی انتظامیہ بنیادی انسانی حقوق نظرانداز کر رہی ہے، مغرب کی تہذیبی روایات و اقدار کا غزہ میں کھلے عام قتل ہو رہا ہے۔

 

اردوان کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی حملوں  سے غزہ  بچوں اور خواتین کا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے، غزہ میں صرف  بچے نہیں اقوام متحدہ  اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے، مغرب  جن مغربی اخلاقی روایات کادفاع کرتا ہے وہ بھی غزہ میں قتل کی جارہی ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بن  رہے ہیں، انسانیت کے اتحاد سے اسرائیل کو  روکنا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.