عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

0 110

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ایرانی صدر نے فلسطین میں نسل کشی کےخاتمے اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے بہانے فلسطینیوں کی نسل کشی کی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری ختم ہونی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران 2015 جوہری معاہدے کے فریقین سے مل کر تعطل ختم کرنے کو تیار ہے۔

 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں غیر انسانی ہیں، عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.