پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے، اطالوی قونصل جنرل

0 109

اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈیزل انجن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی کی ٹیکنالوجی پاکستان میں ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

اٹلی دنیا کے مارکیٹ لیڈر ملکوں میں سے ایک ہے جس کے تیار کردہ انجن کم سے کم کاربن خارج کرکے ماحول کو محفوظ بنانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔

اٹلی کے ایف ٹی پی انجنز کی تعارفی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی پاور زون کے تحت اٹلی کے انجنزکی تعارفی تقریب میں پاور زون کے سی ای او میاں احسن علی، ریکارڈو پوانی اور جیانا ماریا، منصور رضوی صدر پاکستان سوسائٹی آف ایگری کلچر انجینئرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اطالوی قونصل جنرل نے کہا کہ اٹلی مشینری اور میکاٹرانکس میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور اپنی انٹرپرائزز کی تعداد کے لحاظ سے یورپ میں سرفہرست ایف ٹی پی انڈسٹریل نمایاں اور بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو اب آئیویکو گروپ کا حصہ ہے۔

انہوں نے انجن متعارف کرانے پر پاور گروپ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس پیش رفت سے پاکستان اور اٹلی کے تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.