انا للہ و انا الیہ راجعون،سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے

0 102

حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی جان اسی راہ میں نچھاور کر دی۔

عالمی نیٹ ورک دنیا بھر کے حریت پسندوں کو ان کی شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.