بشریٰ بی بی190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں آج طلب

بشریٰ بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ گیارہ بجے نیب دفتر میں پیش ہوں،نیب

0 102

لاہور(شوریٰ نیوز) بشریٰ بی بی190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں آج طلب،نیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ گیارہ بجے نیب دفتر میں پیش ہوں،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں آج طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم نے گزشتہ روزعمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچی اوران اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن کیس میں آج طلبی کا نوٹس وصول کروادیا۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو یکم اورسات جون کو بھی طلب کیا گیا تھا،بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے،بشریٰ بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ کل گیارہ بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔قومی احتساب بیورو نےنوٹس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.