حزب اللہ کا جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ، حیفا اور کریوت پر میزائلوں کی بارش 105 میزائل داغ دیئے
صیہونی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے تازہ حملوں میں شمالی مقبوضہ علاقوں میں حیفا اور اس کے اطراف میں ایک سو پانچ میزائل داغے ہیں
صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خطاب کے موقع پر مقبوضہ علاقوں پر درجنوں راکٹ داغے گئے جس کے بعد حیفا، کریوت اور اس کے اطراف کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
صہیونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے آج حیفا اور اس کے اطراف میں جو حملہ کیا ہے وہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حملہ ہے۔
مقبوضہ شہر حیفا کے گورنر نے بھی اعلان کیا ہے کہ خلیج حیفا میں کم از کم ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی چینل بارہ نے بھی خبر دی ہے کہ حیفا اور کریوت میں کم از کم پانچ مقامات پر حزب اللہ کے میزائل گرے ہیں۔