القسام بریگیڈ کے نئے حملے، متعدد صہیونی ہلاک

0 117

 

حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں صہیونی فوجیوں کو الیکٹرک بموں سے ہلاک کر دیا۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں قابض فوجیوں کے خلاف تباہ کن حملے کی خبر دی ہے۔

 

القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے ایک صیہونی فوجی کو قریب سے نشانہ بنایا جب کہ اس کی مدد کےلیے آنے والے دیگر صہیونیوں پر الیکٹر بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی ہلاک جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔ یہ کارروائی غزہ شہر کے شمال مغرب میں الطوام کے علاقے میں کی گئی۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ القسام بٹالین صیہونی حکومت کے مرکاوا 4 ٹینک کو غزہ کے الحوز محلے میں راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.