اسرائیل کے شہر حدیرا میں چاقو حملوں سے 6 افرا د زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق چاقو حملے حدیرا شہر کے 4 مختلف مقامات پر ہوئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے بتایاکہ واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کے ہاتھ میں چاقو کے ساتھ ساتھ کلہاڑی بھی تھی جبکہ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے حملہ آوروں پر قابو پالیا ہے۔