امریکی تیل بردار جہاز پر یمنی مسلح افواج کےحملے

0 127

یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں کشتیوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی فوجی ترجمان میجرجنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی فوج نے سمندر میں دو کاروائیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی اولمپک سپرٹ پر بلیسٹک میزاحلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسرا حملہ بحیرہ ہند میں ہوا جس میں یمنی فوجی جوانوں نے میزائلوں کی مدد سے ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کی طرف سے وارننگ کے باوجود کشتی کا مالک صہیونی بندرگاہوں کی طرف کشتی کو لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خاتمے تک بحیرہ احمر کے علاقے میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.