کراچی ڈیفنس میں خام تیل کی لائن لیک ہوگئی، تیل سڑک پر آگیا

0 103

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں خام تیل کی لائن پھٹ گئی اور تیل بہہ کر سڑک پر آگیا۔

ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی لائن لیک ہوئی جس کے باعث آئل سڑک پر جمع ہوگیا۔

کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی لائن خیابان سحر کے رہائشی علاقے کی سڑک پر پھٹی تاہم پولیس نے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

واقعے کی جگہ پر فائر ٹینڈر اور پولیس موجود ہے جبکہ آئل ریفائنری کے انجینئر بھی لائن پھٹنے کے مقام پر پہنچ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.