صیہونی حکومت کو لبنان کے وزیر دفاع کا انتباہ

0 101

لبنان کے وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے برداشت نہیں کرے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کا مکمل پابند بنائے۔

لبنان کے وزیر دفاع موریس سلیم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر تاکید کرتے ہیں کہ ان کا ملک جنگ کے درپے نہیں ہے تاہم لبنانی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان، سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی تمام شقوں کا پابند اور جنگ بندی کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری صیہونی حکومت کو اس قرارداد کی تمام شقوں کا پابند بنائے اور اسے جنگ بندی پر مجبور کرے خاص طور سے ایسی صورت میں کہ غاصب صیہونی حکومت کی خلاف ورزیاں مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔

موریس سلیم نے جنوبی لبنان میں یو این آئی، ایف آئی ایل کے اہلکاروں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کے حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی دشمن بین الاقوامی قراردادوں کو پیروں تلے روند رہا ہے اور یونیفل کے امن مشن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.