بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھابارش

دورا ن طوفان کیٹی بندر واطراف میں لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہو نے کا امکان

0 96

ٹھٹہ(شوریٰ نیوز)بپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھابارش ،دورا ن طوفان کیٹی بندر واطراف میں لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہو نے کا امکان، سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر کیٹی بندر شہر سے شہریوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے۔سمندری طوفان کے آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔کیٹی بندرمیں موسلادھابارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواؤں سے دکانوں کی چادریں اڑگئیں اور کھمبے گرگئے۔کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیںمحکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.