ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا
پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا
برمنگھم(شوریٰ نیوز) ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغاز کل ہوگا،پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا،انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا اغاز کل(جمعہ سے) انگلینڈ میں ہوگا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 16 جون سے ایجبسٹن ،برمنگھم میں شروع ہوگا ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے مطابق مینز ایشز سیریز کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ سے ایجبسٹن ،برمنگھم ، دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز ،لندن،تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے ،لیڈز،چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی پانچ مقامات ہیں جنہوں نے 2019کی ایشیز سیریز کی میزبانی کی ہے۔