ٹیکس گزاروں کو بروقت سیلز ٹیکس، گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت

تمام مقررہ واجبات کی ادائیگیاں ماہ جون میں یقینی بنائی جائیں،پی آر اے

0 71

لاہور(شوریٰ نیوز) ٹیکس گزاروں کو بروقت سیلز ٹیکس، گوشوارے جمع کرنے کی ہدایت،تمام مقررہ واجبات کی ادائیگیاں ماہ جون میں یقینی بنائی جائیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے تمام ٹیکس گزاروں کو خبردار کر دیا۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں نے جرمانے اور سر چارج سے بچنا ہے تو سیلز ٹیکس اور گوشوارے بر وقت جمع کروائے جائیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تمام مقررہ واجبات کی ادائیگیاں ماہ جون میں یقینی بنائی جائیں، بروقت ٹیکس ادائیگی قومی فریضہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.