شہباز شریف کی آذربائیجان کے قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری

وزیرِ اعظم پاکستان صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس کریں گے

0 60

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)شہباز شریف کی آذربائیجان کے قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری، وزیرِ اعظم پاکستان صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ کانفرنس کریں گے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پرباکو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔وزیرِ اعظم کچھ دیر بعد آذربائیجان کی یاد گارِ شہدا کا دورہ بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آج آذربائیجان کے وزرا کے وفد کی ملاقات بھی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.