دہشتگرد صیہونی حکومت کی شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں شدید بمباری، 73 افراد شہید

0 108

جارح صیہونی حکومت نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر ہوائی حملے کرکے تہتر افراد کو شہید کردیا کہ جن میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں جبکہ دسیوں افراد زخمی اور لاپتہ ہیں-

ہفتے کے روز شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں صیہونی حکومت کی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد شہید ہوگئے۔

ڈاکٹروں اور حکام کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا رہا ہے۔

غزہ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 73 افراد شہید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.