اسرائیل میں بس اسٹاپ پر ٹرک حملے میں 35 افراد زخمی؛ 6 کی حالت نازک

0 116

زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

اسرائیل کے دارالحکومت میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا۔

زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل ہیں۔ وہاں موجود ایک مسلح شہری نے گولی مار کر ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے میں 24 زخمیوں کا علم ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 35 ہے۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم حلیے سے وہ فلسطینی شہری لگ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.