ایران کے خلاف جارحیت کے لئے عراقی فضائی حدود استعمال کرنے پر بغداد کا سخت رد عمل

0 138

عراقی حکومت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے نام اپنے احتجاجی نوٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت کے لئے صیہونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

عراق کی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے پیر کو کہا ہے کہ عراق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو باقاعدہ ایک احتجاجی نوٹ ارسال کیا ہے ۔

عراقی حکومت کے ترجمان نے اس احتجاجی نوٹ میں صیہونی حکومت کی جانب سے عراقی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے، العوادی نے اپنے احتجاجی نوٹ میں کہا ہے کہ بغداد اپنے اقتدار اعلی ، خودمختاری اور ارضی سالمیت کے تقدس پر تاکید کرتا ہے اور ان خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف سطح پر کوشش کرے گا تاکہ کسی بھی ملک بالخصوص پڑوسی ممالک کے خلاف اس کی زمین یا فضائی حدود استعمال نہ کی جا سکے کیونکہ عراق محترمانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کا حامل ہے۔

عراق کے وزیر اعظم محمد الشیاع السودانی نے بھی اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ عراق کے اقتدار اعلی اور سیکورٹی معاہدے کے تناظر میں اس خلاف ورزی کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ رابطہ کرے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.