مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں 2.5 فیصد تک کمی متوقع

0 116

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.