شام میں القصیر کے ارد گرد صیہونی فضائیہ کا حملہ

0 105

شامی ذرائع نے شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع القصیر شہر کے ارد گرد دہشتگرد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، شام میں المیادین کے رپورٹر نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع صنعتی شہر القصیر پر دہشتگرد صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں خبر دی ہے۔

شام کے سرحدی شہر القصیر پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں خاص طور پر صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی دشمن کے اس حملے میں صنعتی علاقے کے ارد گرد کچھ رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.