مقدمات کے اندارج کے بعد ملزمان کو انٹر پول کی مدد سے واپس لایا جائے گا،ایف آئی اے
اسلام آباد ( شوریٰ نیوز ) بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے معاملے پر 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی ہے،ایف آئی اے نے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے،مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا۔ دوسری جانب عسکری ٹاور حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ملزموں کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔