عراقی ڈرونوں کا دہشتگرد اسرا‏ئیلی فوجی اڈوں پر زبردست حملہ

0 108

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک فوجی مرکز پر دو بار ڈرون حملہ کیا ہے۔

ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت نیز عام شہریوں، سن رسیدہ افراد ، عورتوں اور بچوں پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب صیہونیوں کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، جمعہ کے دن صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔بدطم

عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے ہی دن صیہونی حکومت کے فوجی مرکز پر دوسرا ڈرون حملہ بھی کیا ہے۔

عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ نہ صرف کہ صیہونی فوجی مراکز پر حملے جاری رہیں گے بلکہ ان میں شدت آئے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.