یمنی عوام کو سلام، لبنان اور فلسطین کی حمایت میں لاکھوں مظاہرین کا اجتماع

0 66

یمن کے لاکھوں شہریوں نے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ، ریمہ، مآرب، اور مختلف دیگر علاقوں میں فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

یمنی عوام نے اپنے ان مظاہروں میں لبنان و فلسطین کے عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی استکبار کے مقابلے میں مکمل ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سلسلے میں یمن کی مسلح افواج نے بھی صنعا کے سبعین اسکوائر پر ملین مارچ کے دوران اپنا اہم بیان کرنے کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان و فلسطین کی حمایت میں یمن میں ہر ہفتے جمعے کے دن مختلف صوبوں اور بڑے بڑے شہروں میں عوام وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے لبنان و فلسطین کے عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.