400دن میں 2 ڈویژن فوج ختم ہوگئی، صیہونی میڈیا

0 123

ایک صیہونی میڈيا نے چار سو دن میں تقریبا دو ڈیویژن فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور نتین یاہو کے اقتدار میں باقی رہنے کو اسرائیل کی سبھی مشکلات کی وجہ قرار دیا ہےتفصیلات کے مطابق صیہونی روزنامہ معاریو نے اپنے سیاسی مبصر بن کاسپیت کی تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے جو جنگ علاقے کے سات محاذوں پر جاری رکھی ہے اس میں تقریبا دو ڈیویژن فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق چارسو دن سے جاری جنگ میں صیہونی حکومت کی فوج کے سنگین نقصانات کی وجہ سے اس وقت غاصب صیہونی حکومت کو ہزاروں فوجیوں کی ضرورت ہے۔ صیہونی اخبار معاریو کے سیاسی مبصر بن کاسپیت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نتن یاہو کی کابیہ اسرائيل کی حالت بد تر کررہی ہے دوسرے لفظوں میں نتن یاہو کی زمانہ جنگ کی کابینہ اسرائيل کے مفاد میں نہیں بلکہ اس کے خلاف اقدام کررہی ہے۔

ادھر صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کےاس سروے کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو برخاست کئے جانے کے بعد اٹھاون فیصد صیہونیوں کا اعتماد نتن یاہو سے ختم ہوچکا ہے۔ اس سروے میں باسٹھ فیصد صیہونیوں کا کہنا ہے کہ یسرائیل کاتس صیہونی حکومت کی وزیر جنگ کے عہدے کے لئے مناسب نہیں ہیں۔ غاصب صیہونی حکوت کے ٹی وی چینل بارہ کے اس سروے کے مطابق پینتالیس فیصد صیہونی اپنی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے بدظن ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.