حزب اللہ کا تل ابیب کے جنوب میں فوجی کارخانے پر میزائل حملہ،ویڈیوجاری

0 54

حزب اللہ نے پہلی بار لبنان کی سرحد سے ایک سو بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر تل ابیب کے جنوب میں واقع فوجی کارخانے ملام پر مخصوص میزائل سے حملہ کیا ہےحزب اللہ نے سنیچر کی رات ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد پر دو بار حملہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسی طرح کریات شمونہ، کتسرین، حتسور، ہاجلیلیت اور روش بینا نامی صیہونی کالونیوں پربھی میزائلی حملے کئے ہیں۔ حزب اللہ نے لبنان میں غیر فوجیوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں آویویم صیہونی کالونی میں ایک فوجی مرکزپر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کی فضائیہ کے حیفا ٹیکنیکل سینٹر اور اسرائيلی ایئر فورس کے ٹیکنینشین ٹریننگ سینٹر پر بھی حملے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق یہ حملہ خیبر سیریز کے آپریشن میں مخصوص میزائلوں سے کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس نے پہلی بار لبنان کی سرحد سے ایک سو بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر شہر تل ابیب کے جنوب میں واقع صیہونی حکومت کے ملام فوجی کارخانے پر مخصوص میزائل سے حملہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.