اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ہم اپنے اختیارات کا محتاط استعمال کرتے ہیں،سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عملدراری کی بات ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال نےکیاچیف جسٹس نے کہا ہے کہ قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عملدراری کی بات ہوتی ہے، ہم قانون سے متعلق اور عوامی اہمیت کا معاملہ دیکھتے ہیں، ہم اپنے اختیارات کا بہت محتاط ہوکر استعمال کرتے ہیں۔