چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کیلئے اجلاس 27 جون کو طلب

ذکاء اشرف پی سی بی چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار

0 85

اسلام آباد (شوریٰ نیوز) چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کیلئے اجلاس 27 جون کو طلب،ذکاء اشرف پی سی بی چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے الیکشن کمشنر نے بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخابات کے لیے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 27 جون کو طلب کرلیا گیا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا خصوصی اجلاس منگل کو دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین بی او جی میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔پیٹرن پی سی بی کے نامزد کردہ ذکاء اشرف پی سی بی چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.