سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہو گئی
سونے میں تجارتی ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4700 روپے فی تولہ کمی ہوگئی
کراچی(شوریٰ نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہو گئی،سونے میں تجارتی ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4700 روپے فی تولہ کمی ہوگئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے کم ہو گیا 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگیا ہے۔بجٹ کے اگلے ہی دن سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ،ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا دام 1250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 919 ڈالر فی اونس ہے۔پیر 19 جون سے شروع ہونے والے تجارتی ہفتے کے پہلے دن 1ہزار، دوسرے دن 200، تیسرے دن 1ہزار 800 اور چوتھے دن 200 کی کمی ہوئی تھی۔یوں رواں تجارتی ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4700 روپے فی تولہ کمی ہوچکی ہے۔