نجیب میقاتی کا عالمی برادری پر گروپوں کے بجائے لبنان کی بھرپور حمایت کرنے کا مطالبہ

0 119

لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کوچاہئے کے وہ گروپوں کے بجائے لبنان کی بھرپور حمایت کرے۔میڈیارپورٹ کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے ریاض میں عرب سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کو بھی ہلکی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کو چاہئے کہ وہ لبنان میں اپنی مداخلت کو روک دیں۔

انہوں نے کہا لبنان میں کام کرنے والے گروپوں کی حمایت کرنا لبنانی ریاست کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، اس لئے ملکوں کو چاہیے کہ وہ لبنانی ریاست کی حمایت کریں نہ کہ گروپوں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.