عرب لیگ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرانے کیلئے سرگرم

0 106

عرب لیگ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرانے کے لئے سرگرم ہوگئی۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کہتے ہیں اقوام متحدہ کے رکن ممالک جلد اسرائیلی رکنیت کے خلاف ووٹ دیں گے، ووٹنگ کے بعد اسرائیل کی رکنیت معطل ہوجائے گی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا غزہ اور لبنان میں صیہونی ظلم و جبر نے اقوام عالم کو اسرائیل سے متنفر کر دیا ہے، بیشتر ممالک سے اسرائیلی رکنیت کےخلاف اتفاق رائے ہوچکا، جلد منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.