اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

0 105

اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 16 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، فیصل آباد،گوجرانوالا، لاہور، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بھی بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

15 نومبر کو بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.