حکومت کا وزیردفاع کیساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس، ہائی کمیشن کو پولیس سے رابطے کی ہدایت

0 109

حکومت پاکستان نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا۔حکومت پاکستان نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو واقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہی ہیں، نوازشریف اور مریم نوازسےان کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو آج منظر عام پر آئی ہے جس میں لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.