ملک کے تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی

0 115

ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2024میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.608 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.174 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ہوئی ہے، ستمبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.819 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 7.083 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.388 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.984 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے 2.689 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح اکتوبرمیں ملکی درآمدات پر 4.591ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے 4.863 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.