صیہونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملے، صیہونیوں کو بھاری نقصان

0 100

حزب اللہ لبنان نے صیہونی دہشتگردوں کے اندھادھند اور بہیمانہ حملوں کے جواب میں انکے کئی اڈوں اور اکٹھے ہونے کی جگہوں کو نشانہ بنایا ہےحزب اللہ نے اتوار کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح چھے بچے اُس نے صیہونی حکومت کے معالیہ گولانی اڈے میں ہارمون آٹھ سو دس بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے ہیں۔

بیان کے مطابق صبح ساڑھے چھے بجے حزب اللہ نے الخیام علاقے میں صیہونی دہشتگردوں کے ایک جھنڈ کو نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ حیفا شہر کے شمال میں واقع کریوت نامی علاقہ بھی سوا دس بچے حزب اللہ کے میزائل کا نشانہ بنا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عکا اور کریوت میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ المیادین کے نامہ نگار نے بھی چند گھنٹے قبل جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب متعدد راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کریوت میں پندرہ مقامات پر دھماکے ہوئے اور ایک میزائل کفَار مساریک کے علاقے میں گرا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.