چائنیز حکام نے سی پیک کی سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا: سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی

0 106

سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ چائنیز حکام نے سی پیک پر سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے چائنیز حکام کیساتھ سکیورٹی تحفظات پر بات چیت کی ہے، متعلقہ جوائنٹ ورکنگ میں بھی چائنیز حکام کیساتھ سکیورٹی کنسرن پر بات ہوئی۔

پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق سی پیک کے 26.75 ارب ڈالر کے 26 منصوبے لائن میں ہیں، سی پیک کے تحت 25.17 ارب ڈالر کے 38 پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

حکام پلاننگ کمیشن کے مطابق سی پیک کے تحت 2.45 ارب ڈالر کے 19 پراجیکٹس پر کام جاری ہے، گوادر کو سنکیانگ سے ملانے کا مین روٹ مکمل نہ ہونے پر تحفظات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.