دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری جاری، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

0 100

شمالی اور جنوبی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی شدید فضائی بمباری اور گولہ باری میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں واقع جبالیا شہر میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کردی جس میں کم سے کم دس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔فلسطینی ذرائع کا کہنا ہےکہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ میں واقع بیت لاھیا شہر پر شدید بمباری کی ہے۔

ادھر جنوبی غزہ کے شہری دفاع کے محکمے نے امدادی کارکنوں پر حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی حکومت کے توپخانے نے بھی جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ کی ہے۔اسی طرح غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے الصبرہ پر بمباری میں بھی متعدد شہری شہید ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.