’دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں‘، ایرانی صدر کا کرم واقعے پر اظہار افسوس

0 111

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کرم واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ماضی کی طرح دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔اُنہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام خصوصاً کرم کے علاقے میں دہشتگردی کے متاثرین کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی قابل مذمت ہے اور ایران ماضی کی طرح، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان جیسے برادر اور دوستانہ ملک کے ساتھ کھڑا رہے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 تک پہنچ گئی۔

وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعےمیں کوئی مقامی گروپ ملوث نہیں، دہشتگرد تنظیم کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.